مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق "فری بیکن" ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک دستاویز کی ایک کاپی حاصل کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی حکومت کے وزیر خارجہ "انتھونی بلنکن" نے پابندیوں میں چھوٹ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت عراقی حکومت 500 ملین ڈالر ایران کو بجلی کے قرضے کی مد میں ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بلنکن نے 17 مارچ کو پابندیوں سے استثنیٰ کی دستاویز پر دستخط کئے اور رواں ہفتے کے شروع میں کانگریس کو مطلع کیا۔
فری بیکن کے مطابق، یہ پابندیوں سے استثنیٰ کے ٹھیک ایک دن بعد دستخط کئے گئے جب بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے ایرانی حکام کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت نے عراقی بجلی کیلئے 500 ملین ڈالر کا قرض حاصل کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ